مادھوری ڈکشٹ نے سلمان اور شاہ رخ خان سے زیادہ معاوضہ وصول کیا

اتوار 2 اگست 2015 13:03

مادھوری ڈکشٹ نے سلمان اور شاہ رخ خان سے زیادہ معاوضہ وصول کیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) بولی ووڈ کی اکثر اداکارائیں شکوہ کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ انھیں اداکاروں کی نسبت کم معاوضہ دیا جاتا ہے جبکہ 90کی دھائی میں سلور سکرین پر راج کرنے والی بولی ووڈ کی دھک دھک گرل کی کہانی ان اداکاراں سے بہت مختلف دکھائی دیتی ہے۔یقیناً آپکو یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوگی کہ بالی ووڈ سٹار مادھوری ڈکشٹ سلمان خان اور شاہ رخ خان سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 90کی دھائی میں بڑی سکرین پر تہلکہ مچانے والی مادھوری ڈکشٹ بولی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق انھوں نے اپنی فلم”ہم آپکے ہیں کون “ میں نشا کے کردار کے لئے 27,535,729روپے وصول کیے تھے جو سلمان خان کو دیئے گئے معاوضے سے کہیں زیادہ تھے۔ذرائع کے مطابق یش چوپڑا کی فلم ”دل تو پاگل ہے “میں مادھوری کو کرشمہ کپور اور شاہ رخ خان سے زیادہ معاوضہ ادا کیا گیا تھا

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 13:03:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :