وکی کوشل کی ‘تھری ایڈیٹس 2’ میں شمولیت، عامرخان، آرمادھون اورشرمن جوشی کے ساتھ جلوہ گر ہونے کا امکان

منگل 5 مئی 2026 20:09

وکی کوشل کی ‘تھری ایڈیٹس 2’ میں شمولیت، عامرخان، آرمادھون اورشرمن جوشی کے ساتھ جلوہ گر ہونے کا امکان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2026ء) بالی وڈ کے معروف اداکار وکی کوشل کے حوالے سے یہ خبریں گرم ہیں کہ وہ 2009 کی شہرہ آفاق فلم ‘تھری ایڈیٹس’ کے سیکوئل میں عامر خان، آر مادھون اور شرمن جوشی کے ساتھ شامل ہونے کے لیے مذاکرات کررہے ہیں۔وکی کوشل 3ایڈیٹ 2 میں ‘چوتھے ایڈیٹ’ کے طور پر نظر آسکتے ہیں اور اس حوالے سے ان کے فلم سازوں کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں ہیں۔

راجکمار ہیرانی اور ان کے ساتھی رائٹر ابھیجت جوشی فی الحال اس فلم کے اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں تاکہ اسے پہلی فلم کے معیار اور شائقین کی توقعات کے مطابق بنایا جا سکے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل نے اسکرپٹ پڑھ لیا ہے اور انہیں اپنا کردار کافی پسند آیا ہے، جو اصل مثلث (عامر، مادھون اور شرمن) کے ساتھ مل کر ایک جذباتی اور نیا رنگ پیش کرے گا۔

(جاری ہے)

اگرچہ وکی کوشل نے زبانی طور پر اس کردار کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے، لیکن حتمی فیصلہ تمام اداکاروں کے دستیاب وقت کے مطابق کیا جائے گا۔ وکی کوشل اس وقت اپنی فلم ‘مہا اوتار’ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے، جس کے باعث ‘تھری ایڈیٹس 2’ کی عکس بندی کا آغاز 2027 کے دوسرے نصف حصے میں متوقع ہے۔ یاد رہے کہ ‘تھری ایڈیٹس’ کے اصل فنکاروں میں کرینہ کپور، بومن ایرانی، مونا سنگھ اور اومی ویدیا بھی شامل تھے۔
وقت اشاعت : 05/05/2026 - 20:09:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :