ذاتی اور پیشہ ورانہ حدود کا تعین کرنا انتہائی ضروری ہے،ہاجرہ یامین

جمعرات 9 جولائی 2026 14:41

ذاتی اور پیشہ ورانہ حدود کا تعین کرنا انتہائی ضروری ہے،ہاجرہ یامین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2026ء) معروف پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ خواتین کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی بہت معنی رکھتی ہے، چاہتی ہوں کہ یہ ہمیشہ یوں ہی برقرار رہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں مجھے اپنی خواتین مداحوں سے بھرپور پذیرائی ملی، جنہوں نے میرے کام کو سراہا اور مجھ سے رابطہ کیا، اس حوصلہ افزائی نے میرے اس یقین کو مزید مضبوط کیا ہے کہ میں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہوں اور یہی حمایت مجھے بامقصد پروجیکٹس پر کام جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔

ہاجرہ یامین نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر فالوورز یا ویوز کی تعداد یا عارضی آن لائن رجحانات کے بجائے ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جو دیرپا اثر چھوڑے۔ میری خواہش ہے کہ میں اگلی نسل کی لڑکیوں کے لیے ایک مثبت مثال قائم کروں اور تخلیقی شعبے میں مزید خواتین کے ساتھ مل کر کام کروں۔انہوں نے نئے آنے والوں کو مشورہ دیا کہ اگر کوئی موقع یا پیشکش مناسب محسوس نہ ہو تو انکار کرنے سے نہ گھبرائیں، کیونکہ ذاتی اور پیشہ ورانہ حدود کا تعین کرنا انتہائی ضروری ہے۔
وقت اشاعت : 09/07/2026 - 14:41:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :