ملک کو نااہل ترین افراد چلا رہے ہیں،ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کا دوٹوک مؤقف

جمعرات 3 ستمبر 2026 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2026ء) بھارتی ریپر بادشاہ اور اداکارہ ایشا رکھی نے شادی کے محض5 ماہ بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔ دونوں نے مشترکہ بیان میں تصدیق کی کہ انہوں نے باہمی رضامندی سے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جس کی اب بادشاہ اور ایشا نے خود تصدیق کردی ہے۔

دونوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے باہمی احترام کے ساتھ الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور مداحوں سے درخواست کی کہ اس دوران ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔بادشاہ اور ایشا نے اپنی علیحدگی کی وجہ ظاہر نہیں کی، تاہم طلاق کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا نام بادشاہ کے ساتھ جوڑا جانے لگا۔

(جاری ہے)

تاہم یہ واضح رہے کہ ہانیہ عامر کا بادشاہ اور ایشا رکھی کی علیحدگی سے تعلق ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت موجود نہیں۔ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی دوستی کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز رہی ہے۔ دونوں کے درمیان انسٹاگرام پر ہونے والی گفتگو اور بعد ازاں دبئی میں ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز نے ماضی میں ان کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو جنم دیا تھا۔

اپریل 2024 میں ہانیہ نے دبئی میں بادشاہ کے ساتھ وقت گزارنے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں، جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہونے کی چہ مگوئیاں تیز ہوگئی تھیں۔ تاہم ہانیہ عامر اور بادشاہ دونوں ہی متعدد مواقع پر ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کر چکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ہانیہ نے بادشاہ کو اپنا بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ سے ان کے بارے میں اکثر مختلف افواہیں سامنے آتی رہتی ہیں۔

بادشاہ نے بھی ہانیہ عامر کو اپنی بہت اچھی دوست قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ دونوں کے درمیان مضبوط دوستی ہے، تاہم لوگ ان کے تعلق کو اپنی اپنی طرح سے دیکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ایشا رکھی بادشاہ کی پہلی اہلیہ نہیں تھیں۔ اس سے قبل بادشاہ کی شادی جیسمین مسیح سے ہوئی تھی۔ دونوں نے 2012 میں شادی کی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، تاہم 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

ایشا رکھی اور بادشاہ کی شادی مارچ 2026 میں ہوئی تھی، جس کی خبریں بعد میں سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔ شادی سے قبل دونوں کئی برس تک ایک دوسرے کو جانتے تھے اور تعلقات میں بھی رہے۔اب شادی کے صرف 5 ماہ بعد علیحدگی کے اعلان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں ایک بار پھر ہانیہ عامر کا نام لیا جا رہا ہے، حالانکہ ان افواہوں کی تصدیق کے لیے کوئی ثبوت موجود نہیں۔
وقت اشاعت : 03/09/2026 - 17:50:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :