فلاپ فلموں والا اداکار 72 سال کی عمر میں پھر چھا گیا

جمعرات 3 ستمبر 2026 17:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2026ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ اور معروف اداکار تھلاپتی وجے نے ایک بزرگ خاتون سے ملاقات کے دوران اپنا قیمتی چشمہ انہیں تحفے میں دے کر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وجے ایک بزرگ خاتون سے گفتگو کر رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنی عینک اتار کر خاتون کو پہنا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے نے خاتون سے ان کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ یہ بھی پوچھا کہ کیا انہوں نے کھانا کھایا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ وہ کھانا کھائے بغیر صرف وجے کو دیکھنے کے لیے وہاں بیٹھی ہوئی تھیں۔وجے نے خاتون کا نام پوچھا اور ان کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے اچانک اپنی عینک اتاری اور خاتون کو تحفے میں دے دی۔

(جاری ہے)

ابتدا میں خاتون عینک لینے پر رضامند نہیں تھیں، تاہم وجے کے اصرار پر انہوں نے اسے قبول کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے نے جو چشمہ خاتون کو تحفے میں دیا، وہ لگڑری برانڈ ڈائر کا ماڈل ڈائر ٹیگ ایس یو بلیک ریکٹینگل گلاسز ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس چشمے کی قیمت تقریباً 490 امریکی ڈالر ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ایک لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

چشمے میں سیاہ فریم، نیلے لینز اور دھاتی ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اٹلی میں تیار کیا گیا ہے اور کمپنی کی جانب سے اسے یو ای اے اور یو ای بی شعاعوں سے مکمل تحفظ فراہم کرنے والا چشمہ قرار دیا گیا ہے۔خاتون چلم نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وجے انہیں بالکل ویسے ہی نظر آئے جیسے وہ اپنی فلموں میں دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے اداکار سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی کسی نے وجے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو وہ ان کے دفاع کے لیے کھڑی ہوں گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون ملاقات کے دوران اپنی ذاتی مشکلات وجے کو بتانا ہی بھول گئیں۔ ان کے مطابق بڑھاپے کی وجہ سے وہ جسمانی مشقت کرنے سے قاصر ہیں، ان کا راشن کارڈ بھی گم ہوچکا ہے اور وہ اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے امداد پر انحصار کرتی ہیں۔

وجے نے سیلاب کے بعد زرعی سرگرمیوں سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے میٹور ڈیم کا دورہ کیا، جس کے بعد وہ ایک مقامی فارم ہاؤس بھی گئے۔اس موقع پر انہوں نے مقامی افراد سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے میزبان خاندان میں روایتی دھوتیاں اور ساڑیاں بھی تقسیم کیں۔واضح رہے کہ تھلاپتی وجے نے 1984 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ کئی دہائیوں تک تامل فلم انڈسٹری میں کامیاب اداکاری کے بعد انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور فروری 2024 میں اپنی سیاسی جماعت قائم کی۔
وقت اشاعت : 03/09/2026 - 17:50:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :