داکار تھلاپتی وجے نے بزرگ خاتون کو اپنا قیمتی چشمہ تحفے میں دے دیا

جمعرات 3 ستمبر 2026 17:50

ٰ نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2026ء) ہالی ووڈ کے معروف اداکار جارج کلونی نے موجودہ امریکی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس وقت ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہے جن میں حکومت چلانے کی صلاحیت نہیں۔وینس فلم فیسٹیول کے افتتاحی روز پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جارج کلونی نے موجودہ سیاسی صورتحال کے لیے ’کاکسٹو کریسی‘ کی اصطلاح استعمال کی۔

ان کے مطابق اس سے مراد ایسا نظام ہے جہاں اقتدار کم ترین صلاحیت رکھنے والے افراد کے پاس پہنچ جاتا ہے۔ جارج کلونی نے موجودہ حالات پر افسوس اور شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے، وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اداکار نے مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلی اور فلمی صنعت سمیت مختلف موضوعات پر بھی بات کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے امیر ترین افراد بڑے میڈیا اداروں کے مالک بن چکے ہیں، جس کے باعث خبروں اور معلومات کی غیر جانب داری پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ سے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بھی معاشرے میں اخلاقی اقدار اور شائستگی کے حوالے سے سوال اٹھایا۔جارج کلونی نے امریکا کے ماضی کے ہنگامہ خیز دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1968 کا زمانہ بھی دیکھ چکے ہیں، جب ملک میں شدید بدامنی تھی، متعدد شہروں میں فسادات جاری تھے اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور بوبی کینیڈی کو ایک ہی سال قتل کردیا گیا تھا۔

اداکار نے کہا کہ ان تمام حالات کے باوجود وہ ایک پرامید انسان ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومبر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات حکومت کے اقدامات پر مؤثر چیک اینڈ بیلنس قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ جارج کلونی نے توقع ظاہر کی کہ 2028 تک امریکا میں حالات بہتر اور سیاسی نظام معمول پر آسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 03/09/2026 - 17:50:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :