نکاح پر نکاح کیس، اداکارہ میرا کی 50ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور،کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

جمعرات 17 ستمبر 2015 16:34

نکاح پر نکاح کیس، اداکارہ میرا کی 50ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور،کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء ) مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کیس میں 50ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی،میرا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر کے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مقامی عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اداکارہ کے 50ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے تک عدالت سے باہرجانے سے روکتے ہوئے عدالتی تحویل میں دیدیاتھا،جس کے بعد سیدحسین نامی شخص کی پراپرٹی پر50ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے اور عدالت نے اداکارہ میراکی ضمانت منظور کر تے ہوئے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی ، عدالت میں اداکارہ میرا نے کہا کہ میں نے نہ پہلا نکاح کیا ہے اورنہ ہی دوسرا، تو نکاح پر نکاح کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عتیق الرحمان نے میرا کی شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے یہ کیس کیا ، وہ سول ایوارڈ یافتہ اور اعلیٰ شہرت کی حامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالتی سزا پر اداکارہ میرا کے ماتھے پر پسینہ آگیاقبل ازیں کینٹ کچہری عدالت نے اداکارہ میرا کو 11بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی تھی۔کینٹ کچہری میں اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ میرا کے وکیل نے کہاکہ اداکارہ راستے میں ہیں تھوٹی ہی دیرمیں پہنچ جائیں گی لہٰذاان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں، جس پر عدالت نے انہیں 11بجتے تک عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ وقت پر پیش نہ ہوئیں تو بذریعہ پولیس عدالت لایا جائے گا۔

اداکارہ میرا کے خلاف ان کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست گزارنے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرا نے میرے ساتھ نکاح کے بعد ایک اور نکاح کیا جو کہ غیر قانونی لہٰذا ان کیخلاف کارروائی کی جائے،جس پر عدالت نے اداکارہ کو 11بجے تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔اداکارہ میرا عدالت کی جانب سے دیئے گئے وقت کے سے 40 منٹ کی تاخیر سے پہنچیں۔

وقت اشاعت : 17/09/2015 - 16:34:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :