مجھے بچے بہت پسند ہیں اور بچوں پر فلم بنانا چاہوں گا‘ شاہ رخ

شاہ رخ خان اس وقت بولی وڈ کی فلم ’’دل والے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں وہ فلم ’’فین‘‘ اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں بھی نظر آئیں گے

اتوار 20 ستمبر 2015 12:12

مجھے بچے بہت پسند ہیں اور بچوں پر فلم بنانا چاہوں گا‘ شاہ رخ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہیں بچے بہت زیادہ پسند ہیں اور اگر وہ کچھ نیا کرنا چاہیں گے تو وہ بچوں کے لیے فلم بنانا ہوگا۔بولی وڈ میں بہترین اداکاری سے کنگ بننے والے شاہ رخ فلموں کی پروڈکشن سے لے کر کرکٹ ٹیم کے مالک اور مختلف کاروبار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق جب شاہ رخ خان سے پوچھا گیا کہ وہ کاروبار کے علاوہ کیا کرنا چاہتے ہیں تو اداکار کا فوری طور پر جواب میں کہنا تھا کہ انہیں بچوں سے بے حد پیار ہے اور وہ ان کے لیے فلمیں بنانا چاہیں گے-شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لیے ہر شعبے میں انٹرٹینمنٹ کا ہونا بہت ضروری ہے، اور جس بھی کاروبار کا تعلق انٹرٹینمنٹ سے ہوگا وہ اس کو سپورٹ کریں گے۔

اپنی خریدی ہوئی کرکٹ اور فٹ بال ٹیم کے حوالے سے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی ٹیموں کی طرف دیکھا جائے تو انہیں بھی اداکار نے انٹرٹینمنٹ کے طور پر ہی خریدا ہے اس طرح ان کے خریدے ہوئے کھیلوں کے پارک بھی بچوں کی انٹرٹینمنٹ ہی ہیں۔شاہ رخ خان اس وقت بولی وڈ کی فلم ’’دل والے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے ساتھ وہ فلم ’’فین‘‘ اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 20/09/2015 - 12:12:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :