مجھے بچے بہت پسند ہیں اور بچوں پر فلم بنانا چاہوں گا‘ شاہ رخ
شاہ رخ خان اس وقت بولی وڈ کی فلم ’’دل والے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں وہ فلم ’’فین‘‘ اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں بھی نظر آئیں گے
اتوار 20 ستمبر 2015 12:12
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہیں بچے بہت زیادہ پسند ہیں اور اگر وہ کچھ نیا کرنا چاہیں گے تو وہ بچوں کے لیے فلم بنانا ہوگا۔بولی وڈ میں بہترین اداکاری سے کنگ بننے والے شاہ رخ فلموں کی پروڈکشن سے لے کر کرکٹ ٹیم کے مالک اور مختلف کاروبار کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
بھارتی اخبار کے مطابق جب شاہ رخ خان سے پوچھا گیا کہ وہ کاروبار کے علاوہ کیا کرنا چاہتے ہیں تو اداکار کا فوری طور پر جواب میں کہنا تھا کہ انہیں بچوں سے بے حد پیار ہے اور وہ ان کے لیے فلمیں بنانا چاہیں گے-شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لیے ہر شعبے میں انٹرٹینمنٹ کا ہونا بہت ضروری ہے، اور جس بھی کاروبار کا تعلق انٹرٹینمنٹ سے ہوگا وہ اس کو سپورٹ کریں گے۔
اپنی خریدی ہوئی کرکٹ اور فٹ بال ٹیم کے حوالے سے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی ٹیموں کی طرف دیکھا جائے تو انہیں بھی اداکار نے انٹرٹینمنٹ کے طور پر ہی خریدا ہے اس طرح ان کے خریدے ہوئے کھیلوں کے پارک بھی بچوں کی انٹرٹینمنٹ ہی ہیں۔شاہ رخ خان اس وقت بولی وڈ کی فلم ’’دل والے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے ساتھ وہ فلم ’’فین‘‘ اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں بھی نظر آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کریتی سنن مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچنے پر تصاویر وائرل
-
جوا ایپ پروموشن کیس :ٹک ٹاکر اقراء کنول اور شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم
-
یوٹیوبرعلی حیدرآبادی کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع
-
اداکارہ مومنہ اقبال تنازعہ: جسٹس آف پیس کا اندراج مقدمہ کا حکم معطل
-
بھارت نہیں چاہتا پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر رسائی ملے، فیصل قریشی
-
گزشتہ نسل نے مصنوعی ذہانت کی سہولت کے بغیر اپنی تعلیم مکمل کی،عائزہ خان
-
یوٹیوبر علی حیدر آبادی کی عبوری ضمانت منظور
-
اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ ایم پی اے تنازع، مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل
-
ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع،جسٹس آف پیس کے مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل
-
جواء ایپ تشہیر کیس،یوٹیوبر اقرا ء کنول اور شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی
-
بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27جولائی تک گرفتاری سے روکدیا
-
معاشقوں و بے وفائی کے باوجود گووندا کو نہیں چھوڑوں گی، سنیتا آہوجا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.