شروتی ہاسن کا ابھیشک کیساتھ فلم میں کام سے انکار
بدھ 30 ستمبر 2015 13:02
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) شروتی ہاسن جنھیں کچھ عرصہ قبل ”ہیرا پھیری 3“ میں ابھیشیک بچن کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے سائن کیا گیا تھا، نے اب فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔اس سلسلہ میں شروتی ہاسن کے ترجمان نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروتی ہاسن اس وقت دو ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تین تامل فلموں میں کام کررہی ہیں اور ان کے پاس ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم کرنے کے لیے وقت نہیں ہے اس لیے وہ ”ہیرا پھیری3“ میں کام نہیں کر سکتیں۔
واضح رہے کہ ہیرا پھیری سلسلہ کی اس تیسری فلم میں ابھیشیک بچن کے علاوہ پریش راول،سنیل شیٹی، جان ابراہم، ایشا گپتا اور نیہا شرما مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔دوسری طرف شروتی ہاسن اس وقت دو بالی ووڈ فلموں نشکانت کامت کی ”راکی ہینڈسم“ اور تگمانشو ڈھولیا کی ”یارا“ کے علاوہ تامل فلم ” پلی“ میں وجے، ویدلام “ میں اجیت اور ”سنگھم 3“ میں سوریا کے مدمقابل مرکزی کردار نبھارہی ہیں اور ان میں سے تین فلموں کو رواں برس جب کہ دو کو اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا اعلان کیا جاچکا ہے اور شروتی ان دنوں اپنی ان تمام فلموں کی شوٹنگز ختم کروانے میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
Rlated Stars :
ابھیشیک بچن
Abhishek Bachchan
جان ابراہم
John Abraham
نیہا شرما
Neha Sharma
شروتی ہاسن
Shruti Haasan
ایشا گپتا
Esha Gupta
Famous Showbiz Stars
Beth Behrs
Nichole Bloom
Tia Carrere
Sohai Ali Abro
Paulina Gaitan
Julie Bowen
Nicholas D'Agosto
Lauren Cohan
Afzal Khan
Adnan Sami Khan
Sonia Sethi
Mark Hamill
Showbiz News In Urdu
-
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں