سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مداح ان کی اصل زندگی جیسا دیکھیں گے، راجکار ہیرانی

جمعرات 1 اکتوبر 2015 18:59

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مداح ان کی اصل زندگی جیسا دیکھیں گے، راجکار ہیرانی

ممبئی ۔یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) بالی وڈ ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے کہا ہے کہ وہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مداح ان کی اصل زندگی جیسا دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

فلم فیسٹیول کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنجے دت کی زندگی پیشہ وارانہ اور ذاتی طور پر بہت سے اتار اور چڑھاؤ سے بھرپور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنجے دت نے ان سے اپنی زندگی کے بارے میں بتایا ہے اور پوری ایمانداری سے اس کو فلمانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سنجے دت کے ساتھ فلم کے سکرپٹ پر کام ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار ادا کریں گے جس کی عکسبندی آئندہ سال شروع ہو گی۔

وقت اشاعت : 01/10/2015 - 18:59:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :