`20ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا`

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:39

`20ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا`

بوسا ن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں 20ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (BIFF)کا باقاعدہ ا?غاز ہوگیاجس میں اس مرتبہ کئی منفرد اور انوکھی ایشین اور ہالی وڈ فلموں کی باقاعدہ اسکریننگ کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ایشیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کی حیثیت رکھنے والے BIFFکا افتتاح140ملین امریکی ڈالر مالیت سے تیار کیے گئے بوسان سینما سینٹر میں ہواجو32ہزار137اسکوائر میٹر رقبے پر محیط ہے۔

میلے کی ریڈ کارپٹ تقریب میں فلمی ستاروں کی کہکشاں نے شاندارسماں باندھ دیا اور ہزاروں مداح انکی ایک جھلک پانے کیلئے بیتاب نظر آئے۔بوسان میں جاری اس فلمی میلے کا ا?غاز بھارتی فلم” زبان “سے کیا گیاجبکہ75ممالک کی300فلمیں 20ویں فلم فیسٹیول میں شامل کی گئی ہیں۔ہزاروں اداکاروں، فلموں اور مہمانوں سے سجا یہ دس روزایشیائی فلمی میلہ 10اکتوبر کواختتام پذیر ہو گا۔

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 20:39:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :