ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر شوبز کی دنیا میں آگئی ، سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ‘ ونیزہ احمد

پیر 19 اکتوبر 2015 14:19

ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر شوبز کی دنیا میں آگئی ، سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ‘ ونیزہ احمد

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء )اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر شوبز کی دنیا میں آگئی ، سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب میں کالج میں تھی تو اسی وقت میں نے ماڈلنگ شروع کر دی تھی اور 20سال کے عرصے کے دوران ماڈلنگ کے ساتھ چند ایک ڈرامہ سیریلز میں اداکاری بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر شوبز کی دنیا میں آگئی ۔ آج کل میری زیادہ توجہ ڈریس ڈیزائننگ کی جانب مرکوز ہے ۔ میں اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ اپنے شوہر کو دیتی ہوں جنہوں نے قدم قدم پر میرا ساتھ دیا ۔ ایک سوال ک جواب میں ونیزہ احمد نے کہا کہ مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ۔

وقت اشاعت : 19/10/2015 - 14:19:43

Rlated Stars :