کیرئیر میں کبھی ایسی فلم نہیں ملی جس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتا‘ گووندا

جن فلموں کا حصہ رہا وہ کامیاب رہیں تاہم وہ کبھی بھی مکمل منصوبہ بندی والی فلمیں نہیں تھیں، اداکار

اتوار 25 اکتوبر 2015 14:56

کیرئیر میں کبھی ایسی فلم نہیں ملی جس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتا‘ گووندا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ کے ڈانسر اور اداکار گووندا کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے فلمی کیرئیر میں کبھی ایسی فلم نہیں ملی جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی کامیڈی اور بہترین رقص کرنے سے نام کمانے والے اداکار گووندا کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے پورے فلمی کیرئیر میں پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں سمیت ایسی کوئی فلم نہیں مل سکی جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو دکھا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم نگری کی شروعات کا سفر بہترین رہا، جن فلموں کا وہ حصہ رہے وہ کامیاب رہیں تاہم وہ کبھی بھی مکمل منصوبہ بندی والی فلمیں نہیں تھیں لیکن پھر بھی وہ کامیاب ہوئیں۔دوسری جانب اپنی آخری فلم “ہیپی اینڈنگ” کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ہدایت کاراور سیف علی خان کے بہت شکر گزار ہیں کہ ان کے باعث ان کی 5 سال بعد کوئی فلم اسکرین پر آئی لیکن وہ ناکام رہی اور انہیں اس فلم کی ناکامی کا کوئی دکھ بھی نہیں۔

وقت اشاعت : 25/10/2015 - 14:56:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :