اداکار میرا کی سخاوت ،پاکستانی کرنسی کی بجائے ڈالر وں میں بھیک دی

جمعہ 6 نومبر 2015 19:02

اداکار میرا کی سخاوت ،پاکستانی کرنسی کی بجائے ڈالر وں میں بھیک دی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 نومبر۔2015ء) اداکارہ میرا نے عدالت آمد کے موقع پر سخاوت کا مظاہرہ بھی کیا ۔ اداکارہ میرا نے ایک بھکاری کو پاکستانی کرنسی کی بجائے ڈالر وں کی صورت میں بھیک دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عدالت آمد کے موقع پر میرا نے ایک بھکاری کے بھیک مانگنے پر اپنے پرس میں ہاتھ ڈالا تو اس میں سے 3ڈالر نکلے جو انہوں نے فقیر کو خیرات کر ڈالے۔ صحافیوں نے اداکارہ سے ڈالروں میں خیرات کرنے کی وجہ پوچھی تو اداکارہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی کرنسی نہیں تھی اور ڈالر نکلنے پر وہی خیرات کر دئیے ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے پاس عموماًڈالر ہی ہوتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 06/11/2015 - 19:02:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :