اداکارہ میرا نے معروف مارننگ شو کی میک اپ آرٹسٹ کو شدید تشدد کانشانہ بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی پیر 16 نومبر 2015 20:54

اداکارہ میرا نے معروف مارننگ شو کی میک اپ آرٹسٹ کو شدید تشدد  کانشانہ بنا ڈالا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16 نومبر 2015 ء) اداکارہ میرا نے معروف مارننگ شو کی میک اپ آرٹسٹ کو شدید تشدد کانشانہ بنا ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے والا نادیہ خان مارننگ شو کی دوبارہ شروعات کردی گئی ہے۔ پروگرام میں تنازعات کی زد میں رہنے والی اداکارہ میرا کو مدعو کیا گیا تھا جو ایک مرتبہ پھر ایک نیا تنازعہ کھڑا کرنے سے گریز نہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

شو کی ریکارڈنگ شروع ہونے سے قبل میرا میک اپ روم میں موجود تھیں۔سیٹ پر آنے میں تاخیر کرنے پر جب میک اپ آرٹسٹ انہیں بلانے گئیں تو میرا نے انہیں شدید تشد کا نشانہ بنا کر زخمی کر ڈالا۔ اس حوالے سے پروگرام کی ہوسٹ نادیہ خان نے شدید احتجاج کیا اور انہیں وضاحت دینے کیلئے سکرین پر آنے کی دعوت بھی دی، تاہم میرا اپنے مینجر کےموقع سے بھاگ جانے کے باعث سکرین پر نہیں آئیں۔
وقت اشاعت : 16/11/2015 - 20:54:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :