فلم اسٹار شان مجھے بچپن سے پسند تھے ،انکے ساتھ کر کے بہت کچھ سیکھا ، عمائمہ ملک
اتوار 14 فروری 2016 14:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) معروف اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ فلم اسٹار شان مجھے بچپن سے پسند تھے اوران کے ساتھ ” ارتھ ٹو“میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کوملا‘ وہ بہت ہی منجھے ہوئے اداکار، ہدایتکاراورسپورٹ کرنے والے انسان ہیں۔ان خیالات کاانہوں نے اپنے ایک انٹرویومیں کیا۔عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ فلم کی کامیابی اور ناکامی سب قسمت کی بات ہیں، مگرایک بات طے ہے کہ فلم کوبنانے کے لیے بہت محنت درکارہوتی ہے۔
پاکستان اور بھارت میں کام کرنے کا انداز مختلف ہے لیکن اچھی ٹیم، کہانی اورکردارکسی بھی فلم کو سْپرہٹ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ میں نے پاکستان میں ایکٹنگ شروع کی اور یہاں پر کام کرتے ہوئے مجھے بھارت جانے کا موقع ملا۔(جاری ہے)
میں نے بالی ووڈ کے ایک بڑے بینرکی فلم میں کام کیا اور میری فلم کوایک بڑی اوپننگ بھی ملی جوکسی بھی نئے فنکاراورفلم کے لیے بہت خوش آئند ہوتا ہے۔
”راجا نٹورلال“ میری دوسری فلم تھی، اس سے پہلے اداکار سنجے دت کے ساتھ فلم ”شیر“ بنی تھی۔ اسی طرح ابھی بھی بالی ووڈ میں دو نئے پراجیکٹ میں کام کر رہی ہوں لیکن فی الحال اپنے معاہدے کے مطابق ان کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکتی مگراتنا ضرورکہہ سکتی ہوں کہ دونوں پراجیکٹ میرے چاہنے والوں کے لیے سرپرائز ثابت ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں عمائمہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ کارپوریٹ سیکٹرکی سپورٹ اور اچھوتے موضوعات پربننے والی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کررہی ہیں۔ اس سے پہلے کارپوریٹ سیکٹر فلمسازی کے شعبے کی سپورٹ کے لیے کبھی نہیں آتا تھا مگراب تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔جدید سینما گھر بن رہے ہیں اورفلموں کا معیار ہرلحاظ سے بین الاقوامی سطح کے عین مطابق ہورہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میری فلم ”ارتھ ٹو“ سے مجھے بہت سی تو قعات وابستہ ہوچکی ہیں۔ شان نے جس طرح سے اس فلم کوبنایا ہے اور سجا سنوار رہے ہیں، اس کے بہت سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Drew Barrymore
Jensen Ackles
Shashi Kapoor
Sahir Ali Bagga
Sonakshi Sinha
Cara Buono
Reese Witherspoon
Shahood Alvi
Sahil Shroff
Keri Russell
Audrey Hepburn
Analeigh Tipton
Showbiz News In Urdu
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا