صدر پاکستان نے فلمی ہدایت کاروں اور غریب ہنر مندو ں کیلئے لاکھوں روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے، اداکار مصطفی قریشی

جمعرات 3 مارچ 2016 14:57

صدر پاکستان نے فلمی ہدایت کاروں اور غریب ہنر مندو ں کیلئے لاکھوں روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے، اداکار مصطفی قریشی

لاہور۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء ) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین پاکستانی فن کاروں کے حوالے سے بہت مثبت اور ہمدردانہ سوچ رکھتے ہیں، صدر پاکستان نے فلمی ہدایت کاروں اور غریب ہنر مندو ں کیلئے خصوصی طور پرمالی امداد کا اعلان کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پاکستان سے اسلام آباد میں ہونی والی ملاقات کے بعد اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

03 مارچ۔2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے بتایا کہ میں نے فلم انڈسٹری بحران کے خاتمہ کے حوالے سے بھی صدر مملکت سے تفصیلی بات چیت کی جسے انہوں نے انتہائی انہماک سے سنا اور خاص طور پر ہدایت کاروں اور غریب ہنر مندو ں کیلئے خصوصی طور پرمالی امدادکے فوری احکامات جاری کیے جن کے نتائج جلد منظر عام پر آ جائینگے۔

(جاری ہے)

مصطفی قریشی نے بتایا کہ میر ی درخواست پر صدر پاکستان نے 5 لاکھ روپے ہدایت کار الطاف حسین ،3 لاکھ روپے ہدایت کار حسن عسکری اور 3 لاکھ روپے ہدایت کار داؤد بٹ کیلئے مالی امداد کی منظور ی دی، علاوہ ازیں انڈسٹری کے مستحق افرادکے علاج معالجہ اور ان کے بچوں کی شادی وغیرہ کے اخراجات کیلئے بھی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اداکار مصطفی قریشی نے مزید کہاکہ میں نے پوری فلم انڈسٹری کی طرف سے صدر پاکستان کے ہمدردانہ جذبات کا شکریہ ادا کیا ۔

وقت اشاعت : 03/03/2016 - 14:57:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :