پریتی زنٹا کا سوشل میڈیا پراپنے فین کو کرارا جواب

پیر 21 مارچ 2016 13:22

پریتی زنٹا کا سوشل میڈیا پراپنے فین کو کرارا جواب

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) نئی نویلی دلہن اور بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹاکو ان کے مخالفین منہ پھٹ کہتے ہیں جبکہ انھیں قریب سے جاننے والے انھیں صاف گو سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں رائے کس حد تک درست ہیں اس کا فیصلہ ان کے مداح کرسکتے ہیں،تاہم حال ہی میں ایک ایسا ہی واقعہ سامنے آیا جس میں پریتی زنٹا سے ان کے ایک فین نے سوشل میڈیا پر جب یہ پوچھا کہ آپ کو ورون دھوون کے ساتھ فلم میں کام کرکے خوشی ہوگی تو اس پر پریتی کو غصہ آگیاانھوں نے فین کا لحاظ کیے بغیر اسے کرارا سا جواب دے ڈالا۔

پریتی نے کہا کہ ورون دھوون مجھ سے جونیئر ہیں آپ ان سے پوچھیں کہ انھیں میرے ساتھ کام کرکے کتنی خوشی ہوگی۔پریتی کے اس جواب سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ وہ سینئر او جونیئر کا کتنا خیال رکھتی ہیں

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 13:22:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :