فلم ”ہوٹل“ کی کامیابی اداکارہ میرا نے منت مان لی،بھر پور تشہری مہم شروع کر دی

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:21

فلم ”ہوٹل“ کی کامیابی اداکارہ میرا نے منت مان لی،بھر پور تشہری مہم شروع کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مارچ۔2016ء) اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم ”ہوٹل “ کی کامیابی کے لیے بھرپورتشہیری مہم شروع کردی۔ ایک طرف فلم کی کامیابی کے لیے منت مان لی تودوسری جانب سب سے زیادہ فلم کی ٹکٹیں خریدنے والی فیملی کے ساتھ فلم دیکھنے اورڈنرپرساتھ جانے کی پیشکش بھی کرڈالی۔منفرد موضوع پربننے والی فلم کوپڑوسی ملک بھارت میں ایوارڈ سے نوازا گیا جس کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے معروف ادارے آئی ایم جی سی نے فلم کوبھرپورانداز سے یکم اپریل سے ملک بھرمیں عام نمائش کے لیے پیش کرنے کی ذمے داری اٹھالی ہے۔

اداکارہ میرانے فلم کی تشہیری مہم اوراس کی ریلیز سے اپنے کیرئیرپرپڑنے والے اثرات بارے میڈیا کو بتایا کہ منفرد موضوع پر بننے والی فلم”ہوٹل“مکمل کمرشل فلم ہے، یہ فلم پاکستان میں نیا ٹرینڈ سیٹ کریگی انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی سفرکے دوران بہت سی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران پاکستان میں بہترین فلمیں سینما گھروں کی زینت بنی ہیں۔ ایسے میں ’ہوٹل‘ بھی ایک بہترین اضافہ ثابت ہوگی۔ اس فلم سے مجھے بہت توقعات وابستہ ہیں۔ کیونکہ ہمارے فلم بین اچھی اورمعیاری فلمیں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ، اسی لیے جو فیملیز زیادہ سے زیادہ سینما کا رخ کریں گی ۔

وقت اشاعت : 26/03/2016 - 13:21:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :