دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کا ہنگامہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا

جمعرات 14 اپریل 2016 13:19

دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کا ہنگامہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) ہالی وڈ کی اینی میٹڈ مووی دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں، فلم جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کی کہانی اسنوبال نامی سفید خرگوش کے گرد گھومتی ہے جسے مالک پسندیدہ پالتو جانوروں کی فہرست سے نکال دیتا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وہ اپنے ہی جیسے انسان دوست، بیگھرجانوروں کی فوج بنانا شروع کردیتا ہے تاکہ وہ تمام خوشحال مالکان اوران کے پالتوجانوروں سے بدلا لے سکے۔پالتو جانور مالکان کے بارے میں کیسا سوچتے ہیں کیا کیا ان کے بارے میں باتیں کرتے ہیں یہی ہے دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کی داستان جو جولائی میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیئے پیش کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 14/04/2016 - 13:19:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :