اداکارہ لیلیٰ کی اپنے والد کی صحت یابی کے لئے پرستاروں سے دعا کی اپیل

جمعرات 28 اپریل 2016 13:16

اداکارہ لیلیٰ کی اپنے والد کی صحت یابی کے لئے پرستاروں سے دعا کی اپیل

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) اداکارہ لیلیٰ نے اپنے والد کی صحت یابی کے لئے پرستاروں سے دعا کی اپیل کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلیٰ کے والد شوگر اور دیگر امراض میں مبتلا ہونے کے باعث تشویشناک حالت میں ہیں اور ڈاکٹروں نے بھی ان کو جواب دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شوگر کے باعث ان کے پاؤں کی انگلیاں پہلے ہی ڈاکٹروں نے کاٹ دی تھیں اور اب ان کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ اداکارہ لیلیٰ نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کی صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔

وقت اشاعت : 28/04/2016 - 13:16:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :