لاہور کی فیملی عدالت نے معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 مئی 2016 13:34

لاہور کی فیملی عدالت نے معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مئی۔2016ء) لاہور کی فیملی عدالت کی ڈیوٹٰی جج میڈم بشری کے روبرو گلوکارہ حمیرا ارشد نے خلع کے لئے دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کر رکھا تھا کہ اس کاخاوند خلیل احمد بٹ اسے زدو کوب کرتا ہےجس کی وجہ سے اس کی اپنے خاوند سے بول چال بند ہے ،،،پہلے بھی گھریلو ناچاقی ہوئی مگر بیٹے کی خاطر سب کچھ برداشت کیا مگر اب وہ اپنے خاوند کے ساتھ مزید زندگی بسر نہیں کرنا چاہتیں لہذا عدالت اس کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کرئے۔

(جاری ہے)

ایک طرف گلوکارہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا تھا کہ وہ خلع کے لئے اپنا حق مہر بھی چھوڑنے کو تیار ہے.تاہم گلوکارہ حمیرا ارشد نے بڑا یو ٹرن لیتے ہوئےانیس اپریل کو دائر کیا گیا خلع کا دعوی بائیس یوم بعد ہی واپس لے لیا.حمیرا ارشد کے خاندانی زرائع نے تصدیق کی ہے کہ حمیرا ارشد کی اپنے خاوند کے ساتھ چپلقش جاری ہے ,,,,گلوکارہ نے یکطرفہ طور پر خلع کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے دعوی دائر کیا مگر میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی اپنے دعوے پہ قائم نہیں رہ سکی.

وقت اشاعت : 10/05/2016 - 13:34:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :