عرفان خان کنگنا رناوت کے سنگ رومانس کرنے کے خواہشمند

پیر 16 مئی 2016 13:40

عرفان خان کنگنا رناوت کے سنگ رومانس کرنے کے خواہشمند

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکار عرفان خان ہندی سینما انڈسٹری میں سنجیدہ کردارادا کرنے کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی خاصے خاموش طبیعت ہیں، اپنے کام کے بارے میں بھی بہت سنجیدہ ہیں اور یہ بات ان کے فلمی کریئر کا گراف دیکھ کر بھی سمجھ میں آتی ہے۔

شاید یہی وجہ ہے کہ وہ اتنی جلدی نہ صرف بولی ووڈ بلکہ ہالی وڈ میں بھی اپنے قدم جمانے میں کامیاب رہے ہیں۔حال ہی میں عرفان خان نے کام کے حوالے سے چند اہم انکشافات کیے۔ انھوں نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ وہ انڈسٹری کی بڑی ہیروئنز کے مقابل رومانس سے بھرپور کردار ادا کریں۔ خاص کر کے کنگنا رناوت کے ساتھ۔

وقت اشاعت : 16/05/2016 - 13:40:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :