بالی وڈ فلمساز کبیر خان کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 مئی 2016 11:13

بالی وڈ فلمساز کبیر خان کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے دیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2016ء) : بالی ڈ کے معروف فلمساز کبیر خان حال ہی میں اپنے پاکستان کے دورے کے حوالے سے خبروں میں کی زینت بنے رہے ہیں۔ کبیر خان کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 13 مئی کی رات کو انہیں معدے میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کےمطابق کبیر خان نے اس سے قبل بھی بارہا اپنے معدے میں تکلیف کی شکایت کی، جس پر انہیں کوکیلابین اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کے بعد بتایا کہ دراصل کبیر خان کے گردے میں پتھری ہے جس سے وہ اکثر درد کی شکایت کرتے ہیں۔

ڈاکٹرز نے فوری طور پر کبیر خان کا آپریشن کر کےان کے گردے سے پتھری ہٹا دی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کبیر خان کی حالت بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا ہے جبکہ ڈاکٹرز نے کبیر خان کو مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/05/2016 - 11:13:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :