ہالی ووڈ ایکشن کرائم فلم دی انفلی ٹریٹر کی نئی جھلکیاں جاری ‘ فلم 13 جولائی کو ریلیز کی جائیگی

اتوار 5 جون 2016 13:27

ہالی ووڈ ایکشن کرائم فلم دی انفلی ٹریٹر کی نئی جھلکیاں جاری ‘ فلم 13 جولائی کو ریلیز کی جائیگی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) ہالی ووڈ ایکشن کرائم فلم دی انفلی ٹریٹر کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔امریکی سرزمین پر کھیلا جارہا ہے بڑا گیم جس میں ایک کسٹم آفیسر ڈرگ مافیا کا پیچھا کر رہا ہے۔ کولمبیا سے تعلق رکھنے والا ڈرگ ڈیلر منشیات بیچ کر سے پیسہ بنارہا ہے اور اسے اپنے ملک منتقل کرہا ہے۔

(جاری ہے)

کسٹم آفیسر کا کردار نبھارہے ہے روبرٹ میزوراور انھیں ٹاسک ملا ہیڈرگ ڈیلر کی جڑوں تک پہنچنے کا۔

جو اپنی شاطرانہ چالوں اور ذہانت کا استعمال کرکے ڈرگ ڈیلر کیقریب تر پہنچ گیا ہے۔لیکن مشکل آن پڑتی ہے اس وقت۔ جب اس مشن کی بھنک ڈرگ مافیا تک پہنچ جاتی ہے جو اسے اٹھالے جاتے ہیں۔ڈرگ ڈیلر کے کارندے کسٹم آفیسر کو پریشان کرتے ہیں اسے ڈراتے ہیں دھمکاتے ہیں لیکن مرد ا?ہن روبرٹ اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹتا۔کیا روبرٹ کرپائے گا ڈرگ ڈیلر کا گیم دی اینڈ۔ یہی پتا لگ سکے گا تیرہ جولائی کو۔

وقت اشاعت : 05/06/2016 - 13:27:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :