اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں اداکارہ لیلی زبیری کی دکان میں چوری

muhammad ali محمد علی پیر 20 جون 2016 20:36

اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں اداکارہ لیلی زبیری کی دکان میں چوری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20جون 2016ء) اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں اداکارہ لیلی زبیری کی دکان میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع مشہور شاپنگ مال کی دکان میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واردات مشہور اداکارہ لیلی زبیری کی دکان میں ہوئی۔ لیلی زبیری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نامعلوم خاتون جیولری چوری کرکے فرارہوگئی۔ سیلز گرل باتھ روم گئی توچوری کی واردات ہوگئی۔ لیلیٰ زبیری نے چوری کےواقعہ کی درخواست تھانہ مارگلہ میں جمع کرا دی ہے۔

وقت اشاعت : 20/06/2016 - 20:36:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :