چینی فلم ”وار کرافٹ“ نے اپنی برتری قائم رکھی

بدھ 22 جون 2016 14:13

چینی فلم ”وار کرافٹ“ نے اپنی برتری قائم رکھی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون۔2016ء) وار کرافٹ نے چینی فلم مارکیٹ میں اس ہفتے کے اختتام تک اپنی برتری قائم رکھی ہے ، فلم نے ایک ہفتے کے دوران 48ملین امریکی ڈالر حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے ، آٹھ جون تک فلم نے جنوبی امریکی مارکیٹ میں 1.

(جاری ہے)

35ارب یوآن کا کاروبار کیا تھا جبکہ پکسر کی ”فائنڈنگ ڈوری “ نے سترہ جون تک 118ملین یوآن کا کاروبار کیا اور دوسرے نمبر پر رہی ، تیسری پوزیشن ”ایکس مین“ نے حاصل کی جس میں گذشتہ ہفتے 109ملین یوآن حاصل کئے ، یہ فلم تین جون کوریلیز ہوئی تھی ، ”الائس تھرو دا لکنگ گلاس“ 14.5ملین یوآن کا کاروبار کرنے کے بعد چوتھے نمبر پر رہی ، 27مئی سے ریلیز ہونے کے بعد اب تک اس نے 382ملین یوآن کا کاروبار کیا ، پانچویں نمبر پر آنیوالی فلم” وارئیر ورسز ڈریگن“ ہے جس نے گذشتہ ہفتے تک 9.6ملین یوآن کا کاروبار کیا ۔

وقت اشاعت : 22/06/2016 - 14:13:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :