امجد صابری کا قتل، فنکار عید سادگی سے منائیں گے

منگل 28 جون 2016 15:29

امجد صابری کا قتل، فنکار عید سادگی سے منائیں گے

لاہور۔28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) فلم کے اکثریتی فنکار عید الفطر سادگی سے منائیں گے۔ گلوکار انوررفیع‘ فلمسٹار زری‘ مصطفی قریشی‘ بابر بٹ‘ شفقت چیمہ‘ بہار بیگم‘ نغمہ بیگم‘ معمررانا‘ بابر علی‘ ترنم ناز‘ شوکت علی اور دیگر فنکاروں نے کہا کہ نامور قوال امجد صابری کے قتل کے بعد فنکار سوگ میں ہیں۔

(جاری ہے)

ان فنکاروں نے کہا ہے کہ ہم امجد صابری کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ امجد صابری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

وقت اشاعت : 28/06/2016 - 15:29:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :