ایف بی آ ر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو گوشوارے ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیج دیا

منگل 28 جون 2016 18:03

ایف بی آ ر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو گوشوارے ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیج دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان کو بیرون ممالک ہونے والی آمدنی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیج دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان نے 2013میں بیرون ممالک شوز میں ہونے والی آمدنی کی تفصیلات اپنے سالانہ گوشواروں میں ظاہر نہیں کی جس پر سیکشن 122کے تحت نوٹس بھیج دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان نے 2013کے دوران بیرون ممالک میں کئی شوز منعقد کئے اور ان شوز سے ہونے والی کروڑوں روپے کی آمدنی کی تفصیلات اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کی تھی جس پر انہیں ایف بی آر کے سیکشن 122کے تحت نوٹس بھیجا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 28/06/2016 - 18:03:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :