سلمان خان سلطان کے ذریعے سونا کشی اور اکشے کمارکی فلموں کی تشہیر کرینگے

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:13

سلمان خان سلطان کے ذریعے سونا کشی اور اکشے کمارکی فلموں کی تشہیر کرینگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) بالی ووڈ اداکارسلمان خان جو دوسرے فنکاروں کے مختلف طریقوں سے کام آنے اورمدد کرنے میں خاصے مشہورہیں اورمدد کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیتے ہیں، اب اداکاراپنی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اور خطروں کے کھلاڑی اکشے کمارکی مدد کو آپہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی آنے والی فلم “اکیرا” کی ایک جھلک منظرعام پرآنے کے بعد فلم کی ریلیزکا انڈسٹری میں شدت سے انتظارکیا جارہا ہے جہاں مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ان کی نئی فلم “اکیرا” کا ٹریلربالی ووڈ میں سب کی مدد پرفوری ا?وازبلند کرنے والے دبنگ خان کی فلم “سلطان” کی نمائش کے دوران دکھایا جائے گا، نہ صرف یہ بلکہ اکشے کمار کی نئی آنے والے فلم “رستم” کا ٹریلر بھی فلم “سلطان” کی نمائش کے دوران دکھایا جا ئے گا جو کہ اپنی مثال آپ ہے۔

واضح رہے کہ ہدایتکاراے آر موروگادوس کی فلم اکیرا 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم مونو گورو کا ری میک ہے جب کہ اکشے کمار کی فلم رستم 12 اگست کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 02/07/2016 - 14:13:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :