میری بیٹی کی تصاویر کو قابل اعتراض بنا کر انٹرنیٹ پر اسے نشانہ بنائے جانے کا ذمہ دار میں ہوں: شاہ رخ خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 22:25

میری بیٹی کی تصاویر کو قابل اعتراض بنا کر انٹرنیٹ پر اسے نشانہ بنائے جانے کا ذمہ دار میں ہوں: شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جولائی ۔2016ء) شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی تصاویر کو قابل اعتراض بنا کر انٹرنیٹ پر اسے نشانہ بنائے جانے کا ذمہ دار میں ہوں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی صاحبزادی کو کچھ عرصہ قبل انٹرنیٹ پر بے جا تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے پہلی مرتبہ ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اپنے بھائی کیساتھ ساحل سمندر پر موجود تھی نہ کے کسی غیر کے ساتھ۔

لیکن انٹرنیٹ پر اس کی تصاویر کو لے کر بہت تماشہ بنایا گیا۔ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی بیٹی کیساتھ جو کچھ کیا گیا وہ ان ہی کے باعث کیا گیا۔ چونکہ لوگوں کو مجھ سے متعلق خبروں کی ضرورت رہتی ہے اسی لیے میری بیٹی کی تصویر کو لے کر اسے نشانہ بنا دیا گیا۔

وقت اشاعت : 02/07/2016 - 22:25:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :