امیتابھ بچن اور کنگنا بالی وڈ میں سب سے زیادہ مقبولیت پانے والے اداکار بن گئے

اتوار 3 جولائی 2016 17:48

امیتابھ بچن اور کنگنا بالی وڈ میں سب سے زیادہ مقبولیت پانے والے اداکار بن گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جولائی ۔2016ء) بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ کنگنا رناوت کا شمار فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان دونوں نے مقبولیت میں بالی وڈ فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں حال ہی میں ہونے والی ٹائم سیسیبیکس کی گزشتہ ماہ کی درجہ بندی کے مطابق مر داداکاروں میں بگ بی اور کنگنا راناوت خواتین میں پہلے نمبر پر آ گئی ہیں۔درجہ بندی کے سکیل کے مطابق امیتابھ بچن اپنی نئی فلم”تین“اور فلم”پیکو“میں قومی ایوارڈز سے نوازے جانے کے باعث ان دنوں میڈیا میں خبروں کا حصہ بنے رہے۔

وقت اشاعت : 03/07/2016 - 17:48:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :