ہدایتکارہ نور کی عشق پازیٹو کا کیمرا کلوز‘22 جولائی کو ریلیز ہوگی

منگل 5 جولائی 2016 12:58

ہدایتکارہ نور کی عشق پازیٹو کا کیمرا کلوز‘22 جولائی کو ریلیز ہوگی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) فلم اور ٹی وی کی ادکارہ نور پاکستان کی پانچویں خاتون فلم ڈائریکٹر بن گئیں، بطور ہدایت کارہ ان کی پہلی فلم عشق پازیٹو کا کیمرا کلوز ہوگیا، فلم 22 جولائی کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

ویسے تو خواتین ہر شعبے میں ہی کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں مگر فلم ڈائریکشن کے شعبے میں یہ فہرست بہت طویل نہیں ہے پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد نور سے قبل ہدایت کارہ سنگیتا، شمیم آرا، ملکہ ترنم نورجہاں اور ریما خان ملکی فلم انڈسٹری میں فلم ڈائریکشن کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ ان خواتین ڈائریکٹرز میں سنگیتا اور شمیم آرا نے بے شمار کامیابیاں بھی سمیٹیں۔

پندرہ برس سے فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ورسٹائل اداکارہ نور نے بھی ہدایت کاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کی ٹھان لی ہے اور ان کی ڈیبیو فلم عشق پازیٹو پروسیسنگ کے مراحل میں ہے۔فلم میں نور نے بطور ہیروئن بھی پرفارم کیا ہے جبکہ ان کے مقابل ہیرو کا کردار دنیائے کلاسیکی کے بڑے گھرانے پٹیالہ کے معروف گلوکار ولی حامد علی خاں نے انجام دیا ہے۔ اس طرح ولی کی بھی بطور اداکارعشق پازیٹو ڈیبیو فلم ہے۔

وقت اشاعت : 05/07/2016 - 12:58:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :