سلمان خان نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ شجر کاری کی

پیر 11 جولائی 2016 17:51

سلمان خان نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ شجر کاری کی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ شجر کاری کی۔سلمان خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے ایک دلچسپ تجربہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن مہاراشٹر میں 2 کروڑ درخت لگانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس حوالے سے شہریوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے انتظامیہ نے افتتاحی شجر کاری میں سلمان خان کو مدعو کیا۔چند روز قبل ہی سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ ریلیز ہوئی ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور وہ مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنا رہی ہے۔۔

وقت اشاعت : 11/07/2016 - 17:51:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :