بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی مقبولیت خطرے میں پڑ گئی

ملبوسات کے ایک برانڈ نے برانڈ ایمبسڈر کے طور پر کترینہ کی جگہ کیرتی سنن کو لینے کا فیصلہ

منگل 12 جولائی 2016 18:26

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی مقبولیت خطرے میں پڑ گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی مقبولیت خطرے میں پڑ گئی۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں اضافہ ہوتے نئے چہروں کی بدولت ان کے لیے مواقعوں میں کمی ہوتی جارہی ہے۔ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ملبوسات کے ایک برانڈ نے برانڈ ایمبسڈر کے طور پر کترینہ کی جگہ کیرتی سنن کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق برانڈ کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نئے اور نوجوان چہرے کو اپنے برانڈ کے لیے لینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی برانڈ کے مردانہ ملبوسات کے لیے ورون دھون کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق ان کے معاہدے کی تو تجدید کردی گئی مگر کترینہ کیف کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے اور اس کی تجدید نہیں کی گئی۔کچھ عرصہ قبل ہی کترینہ کیف اور رنبیر کپور کا رشتہ ختم ہوچکا ہے اور وہ دوں وں قطع تعلق کرچکے ہیں۔ کترینہ کیف کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کئی فلمیں بھی فلاپ ہورہی ہیں اور یوں معلوم ہورہا ہے جیسے ان کا کیریئر زوال کی جانب بڑھ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کترینہ کو آنندایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کاسٹ کیا جارہا ہے لیکن باقاعدہ طور پر اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔۔

وقت اشاعت : 12/07/2016 - 18:26:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :