پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 75 برس کے ہوگئے

منگل 19 جولائی 2016 13:17

پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 75 برس کے ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جولائی ۔2016ء)پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 75 برس کے ہوگئے۔19 جولائی 1941 میں بھارت کے شہر وجے وادیا میں پیدا ہونے والے اداکار ندیم نے فلم چکوری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا انھوں نے بے شمار یاد گار فلموں میں یاد گار کردار ادا کیے ان کی متعدد فلموں نے باکس آٓفس پر ریکارڈ بزنس کیا۔

(جاری ہے)

ان کی مشہور فلموں میں،چھوٹے صاحب، آئینہ، بندش، زندگی ،پہچان، اناڑی، پلے بوائے اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ ندیم نے فلموں کے ساتھ متعدد ٹیلی ویڑن ڈراموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اب بھی وہ ٹیلی ویڑن کے ساتھ فلموں میں مصروف ہیں،ندیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری نے مجھے عزت اور شہرت دی اور آج بھی اسی حوالے سے مجھے پہنچانا جاتا ہے۔ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی سے مجھے جو خوشی محسوس ہوئی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا فلم انڈسٹری کی کامیابی نے بہت سے خدشات کو ختم کردیا۔
وقت اشاعت : 19/07/2016 - 13:17:10

Rlated Stars :