سلمان خان نے اداکار اکشےکمار کو فلم نگری کا سلطان قرار دیدیا

منگل 2 اگست 2016 13:55

سلمان خان نے اداکار اکشےکمار کو فلم نگری کا سلطان قرار دیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اگست۔2016ء) بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے اداکاراکشے کمار کو فلم نگری کا سلطان قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کھڑکی توڑ بزنس کرنے والی فلم “سلطان” کے بعد، انہیں بالی ووڈ کے سلطان کا خطاب دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

خطاب کے حوالے سے سلمان خان نے کہا کہ بالی ووڈ نگری کے سلطان وہ نہیں ہیں جب کہ اصل سلطان ان کے دوست اور اداکار خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ہیں کیونکہ وہ سال میں 3 سے 4 ہٹ فلمیں دیتے ہیں اور یہ خطاب انہیں ہی ملنا چاہیے۔

وقت اشاعت : 02/08/2016 - 13:55:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :