شمیم آرا کو (کل)لندن میں سپرد خاک کیا جائے گا

اتوار 7 اگست 2016 13:35

شمیم آرا کو (کل)لندن میں سپرد خاک کیا جائے گا

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء) مایہ ناز ادا کارہ شمیم آرا کو (کل)سوموار کو لندن میں سپرد خاک کیا جائے گا ان کی نماز جنازہ بھی اسی روز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

شمیم آرا کے صاحبزادے سلمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تدفین کے لئے قریبی قبرستان میں فوری جگہ نہیں مل رہی تاہم والدہ کو غسل دے دیا گیا سلمان کے مطابق نماز جنازہ سوموار کو ظہر کے بعد ادا کی جائیگی۔ انہوں نے اپیل کی کہ چاہنے والے شمیم آرا کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کریں۔

وقت اشاعت : 07/08/2016 - 13:35:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :