معروف بھارتی گلوکار کمار سانو 3ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

جمعہ 19 اگست 2016 16:58

معروف بھارتی گلوکار کمار سانو 3ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء ) معروف بھارتی گلوکار کمار سانو 3ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام معروف سماجی رہنما عبداالستار ایدھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 3ستمبر کو مقامی کلب میں شو کا اہتمام کیا جائیگا جس میں پرفارم کرنے کے لئے معروف بھارتی گلوکار کمارسانو 3ستمبرکو لاہور آئیں گے۔ شو میں ملک کے نامور فنکار بھی پرفارم کر یں گے۔

وقت اشاعت : 19/08/2016 - 16:58:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :