فلم” کِک باکسروینجینس“کا نیاٹریلر جاری

ہفتہ 27 اگست 2016 12:57

فلم” کِک باکسروینجینس“کا نیاٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست۔2016ء) مایہ ناز ایکشن ہیرو جین کلاڈ وین ڈیم اور ڈیو بیٹسٹا کی نئی مارشل آرٹ فلم ’کِک باکسروینجینس‘کانیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارجان اسٹاک ویل کی یہ فلم کِک باکسر کڑی کی چھٹی انسٹالمنٹ ہے جس کی کہانی ایک بار پھر ایک ایسے ماہر مارشل آرٹ کھلاڑی کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اپنے حیرت انگیز فن سے مدِ مقابل فائٹر کو دھول چٹوا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

نکولس سیلوزی، دیمتیری لوگو تھیسٹک اورٹیڈ فیلڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ کِک باکسر فلموں میں ایکشن دکھانے والے جین کلاڈ وین ڈیم ایک بار پھر مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ نامورریسلر اور ہالی ووڈ اداکارڈیو بیٹسٹا سمیت ایلیئن موئسی،جینا کرینو، جارج پیئرس اور ڈیرن شہلوی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔17ملین ڈالر بجٹ سے مکمل ہونے والی یہ فلم ایسکوٹ ایلائیٹ انٹرٹینمنٹ کے تحت2 ستمبرمیں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 27/08/2016 - 12:57:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :