نامور گلوکارہ حمیراارشد اور انکے شوہر احمد بٹ کے درمیان باہمی رضا مندی سے طلاق ہو گئی

حمیراارشد تین ماہ سے اپنے بھائی غلام عباس کے ہاں رہائش پذیرہیں ‘احمد بٹ کا طلاق کے معاملے پر موقف دینے سے انکار

منگل 30 اگست 2016 19:28

نامور گلوکارہ حمیراارشد اور انکے شوہر احمد بٹ کے درمیان باہمی رضا مندی سے طلاق ہو گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) نامور گلوکارہ حمیراارشد اور انکے شوہر احمد بٹ کے درمیان باہمی رضا مندی سے طلاق ہو گئی جبکہ حمیراارشد تین ماہ سے اپنے بھائی غلام عباس کے ہاں رہائش پذیرہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نامور گلوکارہ حمیراارشدنے چند ماہ پہلے احمد بٹ کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دی اور طلاق کا مطالبہ کر دیا مگر کچھ عرصہ بعد وونوں کے دوستوں کی مشتر کہ کوششوں سے ان میں صلح ہوگئی مگر پچھلے تین ماہ سے دونوں میں شدید کشیدگی شروع ہو گئی اور حمیراارشد اپنے بھائی غلام عباس کے ہاں منتقل ہو گئی اور اب دونوں میں باہمی رضا مندی کے ساتھ طلاق ہو گئی او ر حمیراارشد نے اسکی باقاعدہ تصد یق کر دی ہے تاہم احمد بٹ اس بارے میں موقف دینے سے انکاری ہیں ۔

وقت اشاعت : 30/08/2016 - 19:28:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :