خوبصورت اور کلاسک فلم “ڈر” کو’ڈر 2.0’کے نام سے دوبارہ بنانے کا فیصلہ

جمعرات 1 ستمبر 2016 13:16

خوبصورت اور کلاسک فلم “ڈر” کو’ڈر 2.0’کے نام سے دوبارہ بنانے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم ستمبر۔2016ء)چوبیس دسمبر1993 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی کلاسک فلم’ ڈر’ کا شمار ان فلموں میں ہوتا ہے،جنہوں نے شاہ رخ کو کنگ خان بنانے میں اہم کردار اد اکیا۔فلم میں شاہ رخ کی جانب سے نبھایا گیا راہول کا کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں پہلے دن کی طرح تازہ ہے۔

(جاری ہے)

یش راج فلمز نے بھارتی فلم انڈسٹری کی اس خوبصورت اور کلاسک فلم کو’ڈر 2.0’کے نام سے دوبارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اور اس بار یہ فلم کی بجائے 5 حصوں پر مبنی سیریز بنائی گئی ہے ،گزشتہ روز ‘ڈر سیریز’کا ٹریلیر ریلیز کیا گیا ہے جسے لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ٹریلر کے مطابق اس بار فلم کی کہانی سائبر کرائم کے گرد گھومتی ہیجس میں سوشل میڈیا پر خواتین کی سیکیورٹی(حفاظت) کو موضوع بنایا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/09/2016 - 13:16:26