سائنس فکشن ایڈونچر فلم’میکس اسٹیل‘کا ٹریلر جاری

جمعرات 1 ستمبر 2016 13:16

سائنس فکشن ایڈونچر فلم’میکس اسٹیل‘کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم ستمبر۔2016ء)ایکشن سے بھرپورہالی وڈکی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم’میکس اسٹیل‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ہدایتکاراسٹیورٹ ہینڈلر کی یہ فلم ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھومتی ہے جو خلاء سے آنیوالے ایک ایلین روبوٹ کادوست بننے کے بعد غیر معمولی طاقت حاصل کر لیتا ہے۔

(جاری ہے)

سپر ہیرو کا روپ دھارے اس نوجوان نے غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے۔

بل ڈوڈ اور جولیا پیسٹر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کرداربین وینچل نے نبھایا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں اینا ولفین، ماریا بیلو، ایڈی گارشیاء اور ایل میچیل شامل ہیں۔ایکشن، ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور فلم رواں سال 21 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
وقت اشاعت : 01/09/2016 - 13:16:27