اگر لاڈلا کو بروقت طبی امداد مل جاتی تو ان کی زندگی بچائی جا سکتی تھی ‘ شوبز حلقوں کی میو ہسپتال انتظامیہ پر شدید تنقید

جمعہ 16 ستمبر 2016 14:19

اگر لاڈلا کو بروقت طبی امداد مل جاتی تو ان کی زندگی بچائی جا سکتی تھی ‘ شوبز حلقوں کی میو ہسپتال انتظامیہ پر شدید تنقید
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) معروف مزاحیہ اداکار لاڈلا کے انتقال پر شوبز حلقوں نے میو ہسپتال انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لاڈلا کو بروقت طبی امداد مل جاتی تو ان کی زندگی بچائی جا سکتی تھی مگر میو ہسپتال کی انتظامیہ کی غفلت سے ایک قیمتی جاں ضائع ہونے کے ساتھ فلم انڈسٹری کو بھی ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکار اچھی خان ، نجم زیدی ، سخاوت ناز ، معمر رانا ، شان ، پرویز رانا ، مسعود بٹ ، راحیلہ آغا ، مصطفی قریشی ، علی اعجاز ، نرگس اور گوشی خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گیارہ گھنٹے تک اداکار لاڈلا کی لاش میو ہسپتال کے باہر پڑی رہی اور انتظامیہ پر جوں تک نہیں رینگی ۔ اس میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ایم ایس سمیت دیگر متعلقہ ڈیوٹی ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کر دینا چاہیے ۔
وقت اشاعت : 16/09/2016 - 14:19:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :