خواتین کو مردوں کی قوم سے ڈرنے کی بجائے اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے ‘ عمائمہ ملک

جمعہ 16 ستمبر 2016 14:19

خواتین کو مردوں کی قوم سے ڈرنے کی بجائے اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے ‘ عمائمہ ملک
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 ستمبر۔2016ء ) اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ خواتین کو مردوں کی قوم ہے ڈرنا نہیں چاہیے اگر کسی خاتون سے کوئی بدتمیزی کرے تو وہ شور مچا دے آپ کے ساتھ دیگر آوازیں بھی شامل ہو جائیں گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے لوگوں میں اپنے حقوق کے لئے لڑنے کی ہمت ہے اگر وہاں پر کسی خاتون کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو وہ اپنے حق کے لئے آواز بلند کرتی ہے اور معاشرے کے ری شعور لوگ اس کی مدد کے لئے اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہماری خواتین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ ہونی والی نا انصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں ۔ عمائمہ ملک نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے سحر میں مبتلا ہوں ، بچپن سے ان کے پوسٹر اور کارڈ خرید رہی ہوں اور میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ان سے ملاقات کا موقع بھی ملا ۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن انتہائی شاندار شخصیت کے مالک ہیں ۔ انہیں گفتگو کرنے کا سلیقہ آتاہے اور جلد دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ان کو مہارت حاصل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے بعد اگلی منزل ہالی ووڈ ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ابھی اس کا وقت نہیں آیا ۔ مگر میری جدوجہد جاری ہے ۔
وقت اشاعت : 16/09/2016 - 14:19:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :