قندیل بلوچ کی زندگی پرفلم بنے گی،شرمین عبید چنائے نے کام شروع کردیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:51

قندیل بلوچ کی زندگی پرفلم بنے گی،شرمین عبید چنائے نے کام شروع کردیا

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) ملتان میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ کی زندگی پر اب فلم بنے گی۔ آسکرایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم سازی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسکرایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے 2 ماہ قبل غیرت کے نام پراپنے ہی بھائی وسیم کے ہاتھوں قتل کی گئی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پرفلم بنانا شروع کردی ہے۔

فلم میں شرمین عبید چنائے کے ہمراہ غیرملکی نشریاتی ادارے اورایک بین الاقوامی این جی اوبھی فلم کے پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔فلم میں قندیل بلوچ کے خاندان کی روایات، مشکلات اورقندیل کی روایات سے بغاوت اورقتل کے محرکات کو موضوع بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو ملتان کے مضافاتی علاقے مظفرآباد کے گرین ٹاؤن میں اپنے گھرمیں گلہ گھونٹ کرقتل کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 17/09/2016 - 21:51:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :