قندیل بلوچ کی زندگی پرفلم بنے گی،شرمین عبید چنائے نے کام شروع کردیا
ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:51
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) ملتان میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ کی زندگی پر اب فلم بنے گی۔ آسکرایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم سازی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق آسکرایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے 2 ماہ قبل غیرت کے نام پراپنے ہی بھائی وسیم کے ہاتھوں قتل کی گئی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پرفلم بنانا شروع کردی ہے۔
فلم میں شرمین عبید چنائے کے ہمراہ غیرملکی نشریاتی ادارے اورایک بین الاقوامی این جی اوبھی فلم کے پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔فلم میں قندیل بلوچ کے خاندان کی روایات، مشکلات اورقندیل کی روایات سے بغاوت اورقتل کے محرکات کو موضوع بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو ملتان کے مضافاتی علاقے مظفرآباد کے گرین ٹاؤن میں اپنے گھرمیں گلہ گھونٹ کرقتل کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہدائتکارنوید رضا کی نئی فلم’’ٹائیگر بابا‘‘ کا کیمرہ کلوزہوگیا
-
عائزہ خان نے ’مدرز ڈے‘ پر بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں
-
راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی
-
پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خان
-
میں شادی کرنے کیلئے بیتاب ہوں، سوناکشی سنہا
-
میری والدہ میری مقروض ہیں، احد رضا میر
-
بیٹے کی مالی مشکلات سے متعلق کچھ معلوم نہیں، والد گروچرن سنگھ
-
نئی دیابین لانے کی تیاری مکمل ہے، ساتھی اداکارہ کا انکشاف
-
کیریئرکی ابتدا میں ساتھ چھوڑنے والی لڑکی اپنے عمل پرشرمندہ تھی، متھن چکرورتی
-
پاکستان کے معروف فنکارومزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14مئی منگل کو منائی جائے گی
-
ترنم نور جہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی دسویں برسی 16مئی کومنائی جائے گی
-
اداکارہ مہوش حیات کو گھڑ سواری کا شوق، ویڈیو بھی شیئر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.