ہالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں نے عوام سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کردی

جمعہ 23 ستمبر 2016 16:45

ہالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں نے عوام سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کردی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 ستمبر۔2016ء) ہالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں نے ایک ویڈیو کے ذریعے عوام سے امریکی صدارتی نامزدگی کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقہالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں نے ایک ویڈیو کے ذریعے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ امریکی صدارتی نامزدگی کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دیں۔

واضح رہے کہ دو ماہ بعد نومبر 2016 میں امریکا کے صدارتی الیکشنز ہونے والے ہیں اور اس ہی دوران ہولی وڈ اداکاروں نے اس امید پر کہ لوگ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے، مسلم مخالف ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اور یہ ویڈیو جاری کی ہے۔ہولی وڈ فلم آئرن مین کے اداکار ڈان چیڈلے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست اور ڈرپوک کہا جو سماج کو مستقل نقصان پہنچا سکتا ہے، انہوں نے اس نقطے پر بھی غور کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان اداکاروں نے عوام سے یہ بھی التجا کی کہ یہ صرف ایک الیکشن نہیں بلکہ ملک کے لیے، دنیا کے لیے ایک اہم وقت ہے۔اس ویڈیو میں اداکاروں نے عوام سے سب سے اہم سوال یہ کیا کہ کیا آپ ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں جوہری ہتھیار دیں گے جس کے دستخط سے تباہی شروع ہوجائے گی؟واضح رہے کہ ارب پتی امریکی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم شروع سے اب تک مسلمانوں کے خلاف بیان بازی سے بھری پڑی ہے، 7 دسمبر 2015 کو سان برنارڈینو حملے کے بعد انہوں نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

وقت اشاعت : 23/09/2016 - 16:45:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :