پاکستان فنکاروں کو بھارت سے نکل جانے کی دھمکی دینے پر بھارتی فلم ہدایتکار انوبھوو سنہا کی انتہاء پسند تنظیم ایم این ایس پر شدید تنقید

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 ستمبر 2016 21:11

پاکستان فنکاروں کو بھارت سے نکل جانے کی دھمکی دینے پر بھارتی فلم ہدایتکار انوبھوو سنہا کی انتہاء پسند تنظیم ایم این ایس پر شدید تنقید

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر2016ء) پاکستان فنکاروں کو بھارت سے نکل جانے کی دھمکی دینے پر بھارتی فلم ہدایتکار انوبھوو سنہا کی انتہاء پسند تنظیم ایم این ایس پر شدید تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات کشیدہ ہو جانے پر بھارتی انتہاء پسند تنظیم ایم این ایس کی جانب سے پڑوسی ملک میں موجود پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے کے اندر ملک سے نکل جانے کی وارننگ دیتے ہوئے انہیں دھمکی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی فلم ہدایتکار انوبھوو سنہا نے ایم این ایس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انوبھوو سنہا کا کہنا ہے کہ چلیں پاکستانی فنکاروں کو بھارت سے نکال بھی دیں تو غلام علی، مہدی حسن اور دیگر کے گیتوں کو اپنے دلوں اور یادوں سے کیسے نکالیں؟ پچھلے کچھ برسوں میں پاکستانی فنکاروں نے بھارت میں ملنے والے پیار و محبت سے متاثر ہو کر اپنی حکومت پر دباو ڈالنا شروع کیا تھا کہ بھارت کیساتھ سیاسی تعلقات بہتر کیے جائیں۔ تاہم اب یوں انہیں بھارت سے نکال دینے سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان امن و محبت کا رشتہ قائم کرنے کی برسوں کی محنت پر پانی پھر جائے گا۔

وقت اشاعت : 23/09/2016 - 21:11:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :